زیادہ پانی پینا جلد اور بالوں کی اچھی صحت کا ضامن

0
149

پانی قدرت کی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے پانی اللہ پاک کا تحفہ ہے پانی ہمارے جسم میں 70 فیصد حصے پر مشتمل ہے پانی کی اس پوری مقدار سے چہرہ چھائیوں اور داغ دھبوں سے صاف رہتا ہے ماہرین کے مطابق دن میں 10 سے 12 گلاس پانی پینا چاہئے موسم کوئی بھی ہو ہر موسم میں پانی جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال پیں رکھتا ہے

پانی ہمارے جسم سے ان فاسد مادوں کو نکالتا ہے جو جسم میں رہنے سے زہر بھی بن سکتے ہیں پانی بھوک کو کنٹرول کرتا ہےاور کیلوریز کو اعتدال میں رکھتا ہے جس سے وزن بھی کم ہو جاتا ہے لیکن پانی صاف ہونا چاہئے اگر پانی صاف نہ ہو تو الٹا صحت کے لئے مسائل پیدا کر دیتا ہے

گردوں کی بیماریوں کے لئے پانی کا استعمال بہت ضروری ہے پانی کے زیادہ استعمال سے ہمارے جسم سے چربی بھی گھٹتی ہے کام یا ورزش کے دوران پسینے جسم سے خارج ہونے کے ساتھ چربی بھی کم کرتا ہے زیادہ پانی پینے سے چہرے کی جلد تروتازہ رہتی ہے پانی پینے سے چہرے پر خاص قسم کی چمک آتی ہے چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ نکھرا نکھرا نظر آتا ہے چہرے اور بالوں کی نمی برقرار رہتی ہے

امریکہ میں پانی کے فوائد پر ریسرچ کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال جلد کی تازگی کے ساتھ ساتھ ذہن نھی تیز کرتا ہے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی ذہنی کمزوریوں سے نجات ملتی ہے پانی بیٹھ کر سنت کے مطابق پینا چایئے پانی بیٹھ کر پینے سے پانی حاجت کے مطابق جسم میں جاتا ہے اور اگر کھڑے ہو کر پیا جائے تو ضرورت سے زیادہ پانی جسم میں جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے

Leave a reply