بینظیر قتل میں ملوث تھا تو زرداری نے سزا کیوں نہیں دی، وفاقی وزیر داخلہ بول پڑے

0
62

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں بینظیر قتل میں ملوث تھا تو سزاکیوں نہیں دی،
آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد میرمرتضی بھٹوکے قتل پر پھر سوال اٹھنےلگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گورنر پاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں بے نظیر کے قتل میں ملوث تھا تو بلاول کے والد پانچ سال حکومت میں تھے مججے سزا کیوں نہیں دی.

عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو شیشے توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اپوزیشن احتجاج کرے کنٹینر مہیا کریں گے، پی ٹی آئی کے دھرنے میں 126 دن رونق لگی ہوئی تھی، کسی کو نقصان نہیں پہنچا تھا
جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، وفاقی وزیر داخلہ کا دبنگ اعلان

واضح رہے کہ جب اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنایا گیا تھا تو اسوقت پی پی نے بھر پور احتجاج کیا تھا ،پی پی کا کہنا تھا کہ اعجاز شاہ بے نظیر کے قاتلوں میں سے ہے.

کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری کے حوالہ سے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی ہے، جہادی تنظیمیں ہمارے ملک میں پھل پھول رہی تھیں، وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ نہیں ہونا چاہئے، فوج اور سول قیادت ایک پیج پر ہے، ان سے ویلفیر کے کام بھی لے لئے گئے. یہ ہمارے انٹرسٹ میں ہے یا امریکا کے، کسی کے کہنے پر وزیراعظم کچھ نہیں کریں گے. اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان استعمال ہو رہے ہیں تو پھرمیرا خیال ہے کہ آپ نے عمران خان کو سمجھا نہیں. وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے . وزیراعظم نےکئی بار کہاہے یہاں وار لارڈ نہیں ہونے چاہییں، اب کوئی بندوق لےکر نہیں چل سکتا،

Leave a reply