وزیراعلیٰ بنگال:ممتا بنرجی کے پاس نہ کارنہ بنگلہ،پینٹنگ اورکتابوں کی رائلٹی:اپنا پیٹ بھی لوگوں کی خدمت بھی

0
37

کلکتہ:وزیراعلیٰ بنگال :ممتا بنرجی کے پاس نہ کار نہ بنگلہ ، پینٹنگ اور کتابوں کی رائلٹی سے اپنا پیٹ بھی لوگوں کی خدمت بھی ، وزیراعلیٰ‌بنگال جس کی یادگارزندگی دنیا بھرکے سیاستدانوں کے لیے مثال بن گئی،

ممتابنرجی کیا ہیں اور کیا نہیں ہیں ، ان کی زبانی سنیں

ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ میں‌ نے مغربی بنگال کی زیر بحث نندیگرام سیٹ سے بطور امیدوار اپناکاغذات نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ کمیشن کے پاس دائر حلف نامے میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے پاس کوئی مکان یا کار نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنی پینٹنگ اور کتابوں کی رائلٹی کو کمائی کا ذریعہ بتایا ہے۔ حلف نامے کے مطابق 66 سالہ ممتا بنرجی کی مجموعی طور پر جائیداد تقریباً 16 لاکھ ہے جس میں 10 لاکھ کی آمدنی مالی سال 2019۔20 کی ہے ۔ اس کے علاوہ بینک سود بھی کمائی کا ایک ذریعہ ہے۔

ممتا بنرجی پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ وہ سات بار ممبر پارلیمنٹ رہی ہیں ، لیکن وہ کوئی پنشن نہیں لیتی ہیں اور نہ ہی وزیر اعلی کے سلسلے میں بنگال حکومت سے کوئی تنخواہ لیتی ہیں۔ حلف نامے کے مطابق ممتا کی 1672352.71 روپے کے منقولہ جائیداد ہے۔ غیر منقولہ جائیدادکے نام پر کچھ نہیں ہے۔

 

منقولہ اثاثوں میں بطور نقد 69255.00 اور تین بینک اکاونٹس میں 1202356.71 ، 151000 اور 1353356.71 روپے جمع ہیں۔ممتا کا نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 18490.00 روپے کی سرمایہ کاری بھی ہے۔ ممتا بنرجی کے زیورات 43837.00 روپےکے ہیں۔ ممتا نے مالی سال 2019۔20 میں 1034370.00 روپے کی آمدنی ظاہر کی ہے۔ ممتا کے پاس کوئی زمین نہیں ہے۔ ممتا کے پاس اپنی کار نہیں ہے۔

حلف نامے کے مطابق پانچ سالوں میں ممتا بنرجی کی جائیداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 2015-16 میں ممتا بنرجی کی آمدنی 17 لاکھ سے زیادہ تھی جبکہ 2019-20 میں یہ 10 لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ، اس کی املاک میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنی تعلیم کے بارے میں بھی بتایا ہے۔ وہ ایل ایل بی پاس ہے۔ ممتا دیدی نے 1982 میں کلکتہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ممتا بنرجی نے 1970 میں میٹرک کا امتحان

Leave a reply