ایف بی آر نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء لانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے بیگج اسکیم میں ترمیم کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی، اگر کسی مسافر کے پاس ایک سے زائد موبائل فون ہوں گے تو وہ ضبط کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت کے طور پر شمار کی جائیں گی، اور ان پر ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تاہم، اضافی اشیاء ان شرائط پر بھی کلیئر نہیں کی جائیں گی۔ایف بی آر کے مطابق، اس ترمیم سے متعلق تجاویز اور سفارشات سات دن کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہیں، اور مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔ کمرشل مقدار سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو ذاتی استعمال یا گفٹ کے بجائے اضافی مالی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے لائی جاتی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد کمرشل اسمگلنگ کو روکنا اور ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔
کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم جاں بحق
ڈی جی سیمنٹ، کروڑوں کی آمدنی، سڑک خستہ حالی کا شکار