ضعیف العمری میں بیٹے کا پتہ لینے کے لیے بیرون ملک جانے والی والدہ

0
38

ضعیف العمری میں بیٹے کا پتہ لینے کے لیے بیرون ملک جانے والی والدہ چل بسی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ لندن میں‌ وفات پاگئی ہیں. ان کی عمر 90 سال تھی. وہ کافی دیر سے بیمار تھیں اور وہیل چیئر پر ہی رہتی تھیں. سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر رواں سال فروری 2020 کو لندن اپنے بیتے نواز شریف کا پتہ لینے گئی تھیں‌جو وہاں علاج کی غرض‌سے موجود ہیں. اس سے قبل جب نواز شریف اور مریم نواز لندن سے واپس آئے تو ان کے استقبال کے ان کی والدہ شمیم اختر بھی جانا چاہتی تھیں. لیکن ان کو نہیں‌جانے دیا گیا . ن لیگ کے ذمہ داران نے الزام لگایا تھا کہ ان کو گھر میں‌ہی نظر بند کر دیا گیا تھا. سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی دادی انتقال کر گئی ہیں، آج صبح وہ نماز کے لیے اُٹھیں تو ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ اسی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں ۔


وہ لندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف اور پوتے حسین نواز کے ساتھ رہائش پذیر تھیں ۔ اس وقت ان کے بڑے بیٹے نواز شریف ان کے پاس موجود تھے، جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے میاں شہباز شریف لاہور کی جیل میں موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں لمبے سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔

Leave a reply