پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اتحادی جماعت ایم کیو ایم بھی آج حکومت کا ساتھ چھوڑ رہی ہے جس کے بعد حکومت کے پاس سیٹیں کم ہو جائیں گی اور اپوزیشن اکثریت میں آ کر اپنی حکومت بنا لے گی
ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میدان میں آئے ،شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزرا نے بیرون ملک جانے کے لئے ٹکٹیں بک کروانا شروع کر دی ہیں،
شرجیل میمن کا یہ دعویٰ ایم کیو ایم کی جانب سےو زارتوں سے استعفے کے بعد آیا، ایم کیو ایم استعفے دے چکی اور عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں، اسوقت اپوزیشن اتحاد کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہو چکی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ سٹارٹ ہو گئی ہے اور کچھ وزرا نے پاکستان سے بھاگنے کے لئے بیرون ملک کی ٹکٹکیں بک کروا لی ہیں
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے تمام وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تا کہ انکے وزرا بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں
ایک صارف کا کہنا تھا کہ حکومت اکثریت کھو چکی چار سال میں وفاق اورپنجاب میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے وزرا مشیر ان ارب پتی بن گئے اب ان سب کا احتساب ہونا چاہئے سب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے کوئی بھی بھاگنے نہ پائے گیم از اوور
حکومت اکثریت کھو چکی چار سال میں وفاق اورپنجاب میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے وزرا مشیر ان ارب پتی بن گئے اب ان سب کا احتساب ہونا چاہئے سب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے کوئی بھی بھاگنے نہ پائے گیم از اوور
شاہ صاحب ہماری طرف سے بات پہنچا دیں پلیز🙏🏻#تبدیلی_کوڑے_دان_میں https://t.co/JVxqyGxcaI— عامر چیمہ 🇵🇰 (@Aamir_Cheema1) March 30, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے تمام وزیروں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے ایک ایک پیسے کا ان سے حساب لیا جائے
پاکستانی عوام کا مطالبہ وزیراعظم شہباز شریف سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان کے تمام وزیروں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے ایک ایک پیسے کا ان سے حساب لیا جائے@maryamnsharif
— Moon Sindhu P M L (N) N A 129 PP 157 (@MoonsindhuPMLN) March 30, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فوری طور پہ حکومتی معاملات چلانے کیلئے ایک جائنٹ کمیٹی بنانی چاہیے جو وزیراعظم کے استعفی کے بعد نئے وزیر اعظم کے آنے تک عبوری طور پہ معاملات دیکھے اور وزرا مشیران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ ملک لوٹنے کے بعد فرار نہ ہوسکیں خصوصا جو ترجمان بن کے آئے ہوئے ہیں
اپوزیشن کو فوری طور پہ حکومتی معاملات چلانے کیلئے ایک جائنٹ کمیٹی بنانی چاہیے جو وزیراعظم کے استعفی کے بعد نئے وزیر اعظم کے آنے تک عبوری طور پہ معاملات دیکھے اور وزرا مشیران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ ملک لوٹنے کے بعد فرار نہ ہوسکیں خصوصا جو ترجمان بن کے آئے ہوئے ہیں
— Mian Imran (@imwasim19) March 30, 2022