بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس ،ن لیگ عدالت پہنچ گئی

0
23
islamabad highcourt

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس ،ن لیگ عدالت پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس چیلنج کر دیا گیا

ن لیگی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرڈیننس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کا حق غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست میں صدر مملکت اور وزیراعظم کو پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے

قبل ازیں پاکستان ملسم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ‌کہتی ہیں کہ اس آڑ مین الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نیاشگوفہ الیکشن چوری کانیامنصوبہ ہے‘۔مریم اورنگزیب مزید کہتی ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ سے پرائیویسی ختم ہونے کا امکان ہے

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ہرالیکشن کے بعد احتجاج اوراعتراضات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے،پیپلزپارٹی اورن لیگ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کیلئے دعوت دیتے ہیں .انتخابی نظام سے خامیاں دورکرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،ہم سے 5 گنا زیادہ آبادی والے ملک نے انتخابی نتائج کو قابل قبول بنا لیا ہے،ہم نے بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیا،اپوزیشن کے جوسوالات ہیں حکومت اس کا جواب دے گی،قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹرزکی تصدیق کی جائے گی،ہم نے دواختیارات الیکشن کمیشن کو سونپ دیے ہیں ملک کے انتخابی نظام کو کیسنرلاحق ہے،ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے دھاندلی کو شکست دینے کی تقریب میں شریک ہیں پیپلزپارٹی اورن لیگ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ماڈل دیکھنے کیلئے دعوت دیتے ہیں انتخابی نظام سے خامیاں دورکرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،آزاد امیدواروں کے انتخابی نشان بھی ای وی ایم میں ہونگے ،اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کے آئیں ای وی ایم کا جائزہ لیں

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

ن لیگ انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

مریم نواز کے لئے بڑی مشکل، حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں

ڈی چوک پر ٹوائلٹ بنانیوالے آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں: خواجہ آصف نے ایسا کیوں کہا؟

حکومت کی اپوزیشن کو دعوت،بابر اعوان بولے، آ جائیں، حکومت اس کام کیلئے تیار ہے

Leave a reply