بیرون ممالک میں پھنسے 35 ہزار پاکستانیوں کو معید یوسف نے سنائی بڑی خوشخبری

بیرون ممالک میں پھنسے 35 ہزار پاکستانیوں کو معید یوسف نے سنائی بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل احساس ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی مشکل میں ہیں جو جلد از جلد واپس آنا چاہتے ہیں.

معید یوسف کا کہنا تھا کہ جس صبر سے ان پاکستانیوں نے واپسی کا انتظار کیاوہ قابل تحسین ہے۔ کرونا وائرس کے عدم پھیلائو اور عوام الناس کے تحفظ کے لئے 21مارچ کو فضائی حدود بند کی تھیں اس کے بعد ہمارا مقصد تھا کہ صوبوں کیساتھ ملکر ایس اوپیز بنائیں کہ بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو آمد کے مقام پرٹیسٹ اور قرنطینہ میں ٹھہرنے سمیت طے شدہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے اس کے لئے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ 4 اپریل کو مرحلہ وار فضائی حدود کھولنی شروع کر دی ہیں ‘گذشتہ ہفتے دو ہزار پاکستانیوں کو اسلام آباد لائے ہیں ‘ آج بدھ سے ملک کے 6 بین الاقوامی ائیر پورٹس کھول دیئے گئے ہیں جس سے 3گنا زیادہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانی واپس آسکیں گے۔ ہمارے پاس موجود اعداد و شمار کے مطابق اس وقت بیرون ممالک میں 35ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جو واپس آنا چاہتے ہیں انھیں جلدی واپس لائیںگے۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہے کہ پاکستانی مزدور طبقہ جن کی خلیج میں نوکریاں ختم ہورہی ہیں سب سے پہلے انھیں پاکستان لائیں، اس کے بعد رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں ، گذشتہ تین ماہ سے عمرے کے لئے جانے والے جو پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں یا ان کی ویزہ کی میعاد ختم ہوگئی ہے انھیں مرحلہ وار واپس لایا جائے گا۔

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو احتیاطی اقدامات کے ساتھ وطن واپس لایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جو پروازوں کی بندش کی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان پاکستانیوں کو وطن واپس لا رہی ہے

یواے ای کی جیلوں سے رہا ہونے والے 180 پاکستانی پشاور پہنچ گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.