بیرون ملک سے کتنے پاکستانیوں کو آج پی آئی اے پہنچائے گی پاکستان؟

0
31

بیرون ملک سے کتنے پاکستانیوں کو آج پی آئی اے پہنچائے گی پاکستان؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی

3پروازوں کے ذریعے 800سے زائد پاکستانی آج وطن پہنچیں گے،پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے،پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے،پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے دبئی آکر 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے خصوصی پروازوں کیلیےبوئنگ777 طیارے آپریٹ کرے گی،پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی،مسافروں کے کورونا کے نمونے لےکر انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائے گا

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کوشاں ہے، پی آئی اے نے قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے 27 خصوصی پروازوں کے ذریعے 2400سے زائد شہریوں کو واپس وطن پہنچایا ہے اور مزید واپسی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

پی آئی اے نے برطانیہ، انڈونیشیا کے شہر جکارتہ، دبئی، ترکی سمیت دیگر ممالک سے ہم وطنوں کو واپس پہنچایا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے کا عملہ اس وقت مشکل وقت میں بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے

قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے تدارک کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ پاکستانیوں کے لیے گائیڈ لائنز میں اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ پاکستان پہنچنے پر مسافر کو سرکاری قرنطینہ میں رہنا ہے یا خود کسی مقام پر ادائیگی کر کے قرنطینہ ہونا ہے اس متعلق پرواز سے پہلے ائیرلائن کو آگاہ کرنا لازمی ہو گا۔

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

طیارے کے عملے کیلیے بھی سرکاری یا کسی اور جگہ قرنطینہ ہونے کی آپشن کی سہولت ہو گی، سرکاری یا دیگر قرنطینہ ہونے سے متعلق ائیر لائن اور ائیرپورٹ عملے کو پرواز کی لینڈنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے بتانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو 7 یوم کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا اور سرکاری بسوں میں ائیرپورٹ سے قرنطینہ پہنچایا جائے گا۔ قرنطینہ اور ائیرپورٹ پر کوئی عزیز یا رشتہ دار مسافر سے نہیں مل سکے گا، بین الاقوامی پرواز سے آنے والے مسافر اور کریو کا پہلے دن قرنطینہ میں سواب ٹیسٹ ہوگا۔

قرنطینہ میں ہی چھٹے روز مسافر اور کا دوبارہ سواب ٹیسٹ ہوگا، ساتویں دن ٹیسٹ مثبت آنے مسافر اور کریو کو اسپتال جبکہ منفی ٹیسٹ والوں کو گھر بھجوا دیا جائے گا۔ سات دن بعد گھر وں کو جانے والے تمام مسافروں اور کریو کا مکمل ذاتی ڈیٹا بھی ریکارڈ میں رکھا جائے گا جب کہ رپورٹ منفی آنےپربھی لازم ہوگامسافر یا عملہ گھر میں7دن خودکوآئسولیٹ کرے

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

.

Leave a reply