بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے پولیس کی جانب سے شہریوں کو اغوا کے بعد تاوان لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغوا کر کے دو لاکھ تاوان لے لیا ۔اے ایس آئی بشارت سمیت تین اہلکاروں نے پرائیوٹ شہری مقصود کے ساتھ مل کر یہ واردات کی پولیس اہلکار دبئی پلٹ اسد کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نا معلوم جگہ پر لے گئے پولیس اہلکاروں نے شہری سے دو لاکھ لے کر اسے چھوڑا ۔اہلکار وں بشارت ،رزاق ،اختر اور امین کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، واقعہ کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں نوجون کو درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس اہلکار کی جانب سے ہی درج کیا گیا ہے
شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے، پنجاب پولیس کا یہ حال ہو چکا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے خود لوٹ مار کر رہی ہے اور شہریوں کو اغوا کر کے تاوان لے رہی ہے، ایسے میں عوام کس کے پاس جائے اور کس سے تحفظ مانگے
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار