بیرون ممالک میں پاکستانی ماہرین صحت یاران وطن پر کروائیں رجسٹریشن، وزیراعظم

0
21

بیرون ممالک میں پاکستانی ماہرین صحت یاران وطن پر کروائیں رجسٹریشن، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں پاکستانی ماہرین صحت کوروناکیخلاف جنگ میں صف اول میں کھڑے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بیرون ملک ماہرین صحت کے لیے یاران وطن کا اقدام اٹھایا ہے،  ماہرین صحت پاکستان میں کورونا سے لڑنے میں ہماری مدد کرناچاہتے ہیں ،بیرون ملک ہمارے ماہرین صحت اپنی خدمات دینے کیلیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں،

واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین صحت کے لئے”یاران وطن” کے نام سے ایک ویب سائٹ کااجراء کیا ہے تاکہ انہیں کوروناوائرس کے خلاف قومی جنگ کاحصہ بنایاجاسکے۔ ماہرین صحت ویب سائٹ www.yaranewatan.gov.pk پراپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

یہ اقدام وزارت صحت اورسمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کی وزارت نے صحت کی پاکستانی تنظیموں کے تعاون سے شروع کیاہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ اس ویب سائٹ سے بیرو ن ملک مقیم مختلف شعبوں سے وابستہ پاکستانی برادری کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کرنے میں مدد ملے گی جن میں ڈاکٹرز، نرسز ، دواسازکمپنیاں اوران کاعملہ ،منتظمین، صحت عامہ کے ماہرین اوردیگرماہرین شامل ہیں جو پاکستان کے صحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کریں گے

Leave a reply