بے روزگار نوجوان معاشرے کے لئے خطرہ بن رہا ہے : حنید لاکھانی

0
22

کراچی : سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑہتی ہوئی بیروزگاری مسائل کو جنم دے رہی ہے بے روزگار نوجوان معاشرے کے لیئے خطرہ بن رہے ہیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم ، ملازمت اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو بیروزگاری کے عذاب سے نکالنے کے لیئے اقدامات کرنا ہوں گے، جب ہم دوسروں کے مسائل کے بارے میں سوچنا شروع کریں گے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ جرم کی سب سے بڑی وجہ نا انصافی ہے اگر جرائم پر قابو پانا ہے تو ملک میں خلافت راشدہ قائم کرنا ہوگی جب ایک تعلیم یافتہ انسان کو اس کی قابلیت کے مطابق روزگار نہیں ملے گا اور وہ نوکری کے حصول کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھائے گا اور ایک کم تعلیم یافتہ انسان رشوت یا تعلقات کی بنیاد پر قابلیت سے زائد عہدے پر فائز کردیا جائے گا تو معاشرے میںانتشار اور نفرت پھیلے گی لوگ محنت کرنے اور سیدھے رستے پر چلنے کی بجائے شارٹ کٹ اور ناجائز راستوں کی جانب مائل ہوں گے، شہرقائد میں اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ ڈکیتی و دیگر وارداتوں میں ملوث نوجوان نہایت تعلیم یافتہ نکلتے ہیں اور ان کا ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ اتنی تعلیم ہونے کی باجود ہر جگہ سے دھکے ملتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے اقدامات کرنا ہوں گے جب تک کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تو وہ کیسے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھائیںگے ، تاجروں کوسہولیات فراہم کرنے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گے اور نئے یونٹس کا قیام ہوگا جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملے گا ایکسپورٹ بڑھے گی تو مزدور، ٹرک والا، لوڈر، لفٹر آپریٹر سمیت مختلف شعبے کے لوگوں کو کام ملے گا اور جب ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا تو ان کی قوت خرید بڑھے گی جو کہ بیروزگاری، مہنگائی اور جرائم جیسے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ بیروزگار ہیں جب ان کو نوکری نہیں ملتی تو گھروالوں کا پیٹ پالنے کے لیئے ان کو ناجائز ذریعوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

Leave a reply