بےروز گاری، مواقع کی کمی یا سستی اورکاہلی . تحریر: وقاس محمد

0
23

بیروزگارافراد سے پوچھیں تو آدھے افراد اس لئے فارغ ہیں کہ کوئی ڈھنگ کی نوکری نہیں مل رہی اور چاہتے ہیں کہ کوئی عالی شان جاب تھالی میں سجا کر انہیں پیش کی جائے اور وہ بس کرسی پر بیٹھ کر دستخط کر کے احسان کر دیں اور ہر ماہ ان کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم آ جائے اور آدھے لوگ اس لئے بیروز گار ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی تھالی میں سجا کر چلتا پھرتا کاروبار ان کو پیش کرے اور وہ کلف لگا سوٹ پہن کر کرسی پر بیٹھ کر سیٹھ بن کر بیٹھے رہیں.

ایسا کیسے ممکن ہے اور دنیا میں کہاں ہوتا ہے ایسے، دنیا کے کامیاب افراد کو دیکھیں آپ کو سمجھ آئے گی کہ انہوں نے کس طرح صفر سے شروع کیا اور پھر محنت سے لگن سے اپنا مقام بناتے ہوئے آگے بڑھتے جاتے ہیں.

پھر ہمارے یہاں یہ بہت بری روایت کہہ لیں یا عادت کہہ لیں کہ ہم آگے بڑھنے کا سوچتے ہی نہیں ایک انسان جس ملازمت سے زندگی شروع کرتا ہے اسی پر ہی ساری زندگی گزار دیتا ہے ڈرائیونگ سے کیریئر شروع کرنے والا ساری زندگی ڈرائیور بن کر ہی گزار دیتا ہے اس سے آگے سوچتا ہی نہیں، اسی طرح ہم دیکھیں تو ہمارے آس پاس نظر آئے گا چاچا منظور 20 سال سے دوکان ہی چلا رہا ہے، لالہ ارشد 25 سال سے حجامت کرتا نظر آتا ہے، ارشد مکینک آپکو ساری زندگی سے بجلی کے سوئچ لگاتا نظر آتا ہے، ماسی رشیداں گھروں میں کام ہی کرتی رہی اب اسکی بیٹی بھی اسکے ساتھ وہی کام کرتی ہے، چاچا غلام رسول جوتے ہی سلائی کرتا نظر آتا ہے اسی طرح ملازمت کرنے والے افراد اسی فیکٹری اسی کارخانہ اسی دفتر میں ساری زندگی کام کرتے رہتے ہیں وہ آگے بڑھنے اپنی زندگی بہتر بنانے کیلئے کچھ کرتے ہی نہیں اور پھر حکومت یا نصیب کو کوستے نظر آتے ہیں.

ہمیں یہ عادت چھوڑنا ہوں گی نوکری جو بھی ملے ﷲ کا نام لیکر شروع کریں اور آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں اسی طرح جو بھی کاروبار یا کام آپ کرتے ہیں اس میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں حالات اور وقت کے حساب سے چلیں، اپنی محنت کرتے رہیں اپنا سو فیصد دیں، بیروزگاری کچھ بھی نہیں بس ہماری کام چوری اور کاہلی کا دوسرا نام ہے جس دن ہم نے یہ عادت بدل ڈالی اس دن ہمیں نا تو کوئی فارغ نظر آئے گا اور نا ہی کوئی حالات اور ملازمت کا رونا روتے ہوئے.

@WailaHu

Leave a reply