بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف

0
36

بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو گزشتہ روز عدالت نے ضمانت دی

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بیٹے کی وجہ سے اتنے پریشان تھے کہ وہ کافی پر کافی پی رہے تھے، آریان خان 24 دن جیل میں رہے، گزشتہ روز عدالت نے انکی ضمانت کا فیصلہ سنایا تو شاہ رخ خان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے ،شاہ رخ خان نے اپنی تمام پیشہ وارانہ سرگرمیاں‌ بیٹے کی گرفتاری کے بعد ترک کر دی تھیں

آریان خان کے وکیل جو شاہ رخ خان سے مسلسل رابطے میں تھے اور مل رہے تھے نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان پچھلے تین چار دنوں سے بہت پریشان تھے، انہوں نے مناسب کھانا بھی نہیں کھایا،وہ اتنے پریشان تھے کہ کافی کے بعد کافی پی رہے تھے، میں انہیں دیکھ کر کیا کر سکتا تھا لیکن جب ضمانت ملی تو انکے چہرے پر خوشی دیکھی

اس سے قبل دو بار آریان خان کی ضمانت مسترد ہو چکی تھی اور 23 سالہ آریان 24 دن جیل میں گزار چکے تھے شاہ رخ اور گوری خان نے سماعت میں شرکت نہیں کی۔ لیکن آخری بار ان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد،شاہ رخ خان 21 اکتوبر کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں اپنے بیٹے آریان خان سے ملنے گئے تھے، اسکے بعد آریان کی والدہ گوری نے بھی جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کی تھی،

آریان خان کو ہائیکورٹ نے ضمانت دی ، عدالت کے تحریری فیصلہ کے بعد انکی رہائی ہو گی اور وہ گھر میں دیوالی منا سکیں گے، دوسری جانب شاہ رخ خان کے فینز نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد جشن منایا اور خوب آتش بازی کی، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم ان کی ضمانت منظور ہوگئی

آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

Leave a reply