پاکستان کے معروف عالم دین، تبلیغی جماعت کے رہنمامولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے کی وفات کو ایک برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ میرے دل کے ٹکڑے عاصم جمیل کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا مگر اس کی یادیں اور اُس کی جدائی کا درد ابھی تک تازہ ہے. آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحوں میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آجائے تو آنسو خود بخود رواں ہوجاتے ہیں. میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا درحقیقت اتنا ہی خاص تھا. مجھے یقین ہے کہ اللہ رب العزت نے بھی اس کو بہترین مقام دیا ہوگا. اللہ تعالیٰ عاصم کے درجات کو بلند فرمائے
میرے دل کے ٹکڑے عاصم جمیل کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا مگر اس کی یادیں اور اُس کی جدائی کا درد ابھی تک تازہ ہے. آج بھی میرا دل غمگین ہے اور تنہائی کے لمحوں میں جب عاصم کا عکس میری آنکھوں کے سامنے آجائے تو آنسو خود بخود رواں ہوجاتے ہیں. میرا عاجزی پسند بیٹا بظاہر جتنا عام تھا…
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2024
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت گزشتہ برس ہوئی تھی، مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی،مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی وفات پر سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے خود کشی نہیں کی، تاہم انکے بھائی مولانا یوسف جمیل کا ویڈیو پیغام آیا تھا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصم جمیل نے خود کشی ہی کی ہے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو انعام دے دیا،شجرکاری مہم کا بھی اعلان
سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل