ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد سے ہلاک کرنے والی خاتون گرفتار

0
45

قاہرہ: ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد سے ہلاک کرنے والی مصری خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو خود ہی ماردینے والی خاتون کانام ‘دنیا’ بتایا گیا ہے اور اس کی عمر بیس سال ہے۔ اس نے اپنی بیٹی بسمالہ کو اپنی والدہ کے ساتھ مل کر بظاہر اس حال میں کوڑے دان میں پھینکنے کی کوشش کی تھی جب بچی بے ہوش تھی اور اس کا سانس چل رہا تھا لیکن ایک خاکروب نے انہیں دیکھ لیا اور اس مشکوک کارروائی کے بارے میں پولیس کو بلانے کی دھمکی دے دی-

20 سال تک خواتین کو ریپ کا شکار بنانے والے سیریل ریپسٹ ڈیوڈ کیرک کی کہانی

جس پر مجبوراً دنیا اور اس کی ماں بسمالہ کو ہسپتال لے گئیں ہسپتال میں ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا اور پولیس کو بلا لیا وہیں سے دنیا کو اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ‘دنیا’ نے کہا کہ اس کی بچی کا رویہ اسے پسند نہیں تھا اس لیے وہ اسے مارتی رہتی تھی 20 سالہ ‘دنیا ‘ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کئی ماہ سے اپنی والدہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی۔ جو بہت گدلا اور غلاظت سے اٹا ہوا تھا۔

جرمنی میں ٹرین پرچاقوحملےمیں2افرادہلاک،متعدد زخمی

بچی کے بارے میں پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ اس کے ‘ڈائیپر بھی اس کی ماں کئی کئی دن تک تبدیل نہیں کرتی تھی وہ چھوٹی بچی اکیلی حتیٰ کہ بارش اور سخت سردی میں بھی باہر گلی میں نکل آتی تھی اور گلی کے لوگ اسے گھر واپس بھیج دیتے تھے-

اہل محلہ کے مطابق انہوں نے اس دوران کبھی بسمالہ کے والد کو اس سے ملنے کے لیے آتے نہیں دیکھا نہ ہی وہ یہ جانتے ہیں کہ اس کا باپ کون ہے اور کہاں رہتا ہے پولیس نے ‘دنیا’ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بچوں کی مزید قبریں دریافت ہونے پرہرطرف خوف کی فضا

Leave a reply