خبردار،بیوٹی پارلر کی آڑ میں بلیک میلر گروہ سرگرم،کئی نوجوان لٹ گئے

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال اور گردونواح میں بیوٹی پارلر کی آڑ میں بلیک میلر گروہ سرگرم ہو گیا

بلیک میلر گروہ کی خاتون ع بی بی شہریوں کو پیار محبت کے جھانسے میں پھنسا کر منگنی کر لیتی ہے اور بعد ازاں مختلف حیلے بہانوں سے پیسے بٹورے جاتے ہیں ۔ بلیک میلر خاتون کی پیسے مانگنے اور جھوٹے پرچوں کی آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی۔

بلیک میلر خاتون اپنے ہی محلہ کے کاشف نامی لڑکے کے عشق میں گرفتار ہوکر اپنے شوہر سے طلاق لے کر باقاعدہ بیوٹی پارلر بناکر بلیک میلنگ کے دھندہ میں آگئی اور اپنے شوہر پر کیس دائر کردیا ۔ مبینہ ذرائع کے مطابق اپنے سابقہ شوہر اور کاشف سے پیسے بٹورنے کےبعد اپنے محلہ کے مصطفی نامی لڑکے سے منگنی کر کے کچھ عرصہ اس سے پیسہ کھانے کے بعد نادرا ملازم آصف سے عشق چلایا اور منگنی کے خواب دکھاکر کافی عرصہ پیسہ کھانے کے بعد کامران نامی لڑکے سے عشق چلایا

منگنی میں دونوں گھروں کی شمولیت ہوئی منگنی میں ہی ماہانہ خرچہ بھی طے کیا گیا دو سال پیسہ کھانے کے بعد بلیک میل کرنا شروع کردیا اور جھوٹی پرانی تصاویر وائرل کرکے تشدد کا کیس کردیا اس طرح تمام لڑکوں جن سے عشق کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے بعد ازاں مختلف ٹاوٹوں کے ذریعہ پرانی تصاویر سے بلیک میل کیا جاتا ہے اور جھوٹے پرچوں کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں اور دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔

دھمکیوں اور پیسے مانگنے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آگئی۔ شہریوں نے ڈی پی او ساہیوال سے اپیل کی ہے کے ایسے بلیک میلر گروہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جو پارلر جیسے مہذب پیشہ کو بدنام کررہے ہیں اس گروہ کی وجہ سے عزت دار خواتین جو پارلر کے کاروبار سے منسلک ہوکر باعزت روزگار کمارہی ہیں وہیں ایسے بلیک میل خواتین ان کے لئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں

پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

Leave a reply