اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ناجائز تجاوزات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،میئر کراچی نے عدالت میں کہا کہ 62ایکڑکڈنی ہل پارک کلیئرکرکے پودے لگادیئےگئے ہیں، جس پر شہری نے کہا کہ مئیر کراچی عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں 62 ایکڑ نہیں 55 ایکڑ کلیئرکیا ہے،7ایکڑ خالی کرنا باقی ہے جس میں اسکول بھی شامل ہے،
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تو آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ 62 ایکڑ زمین خالی کردی،عدالت نے حکم دیا کہ جائیں 7ایکڑ زمین بھی خالی کرکے رپورٹ جمع کریں،میئر کراچی نے کہا کہ باغ ابن قاسم میں غیر قانونی عمارت گرا دی مگر سریا پڑا ہوا ہے،سریے کی ملکیت پر بلڈر نے حکم امتناعی لے لیا ہے،
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بلڈر کا نام بتائیں، حکم امتناعی کیسا،آپ بلڈرکوسریالےجانے دیں اور جگہ خالی کریں،عدالت نے مئیر کراچی کو باغ ابن قاسم سے مکمل قبضہ 2ہفتے میں ختم کرنے کا حکم دیا.
میئر کراچی نے کہا کہ یہ جگہ خالی کرائیں گے تو پھر کوئی اور آجائے گا، کراچی کی 60 فیصد زمین وفاق اور30 فیصد سندھ حکومت کے پاس ہے، صرف 10 فیصد زمین میرے پاس ہے،
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ اتنے بے بس ہیں تو الیکشن کیوں لڑتے ہیں؟کیا ضرورت ہے پھر آپ کے میئربننے کی،جائیں اور باغ ابن قاسم کو اصل حالت میں بحال کروائیں،
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب