بھائی کے لڑکی سے مراسم پر بہن ونی،ماں تھانے پہنچ گئی،تین بھائیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

0
34

بھائی کے لڑکی سے مراسم پر بہن ونی،ماں تھانے پہنچ گئی،تین بھائیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال پولیس کی بڑی کاروائی، 12/13 سالہ لڑکی کو ونی (بدل) کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکی بازیاب کروا لی اور دو خواتین سمیت 07 افراد گرفتار کر لئے،لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے شاکر کے ایک لڑکی سے مراسم تھے، جس پر جرگہ میں شاکر کی بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ ہوا،مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرے تینوں بیٹوں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بیٹی کو ونی کے لئے اغواء کیا اور مجھ پر بھی تشدد کیا، ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹیم نے فوری طور پر کاروائ کرتے ہوۓ ونی (بدل) کی گئ لڑکی کو بازیاب کروا لیا،گرفتار ملزمان میں مدعیہ کے بیٹے شاکر، سیف اور سلیمان، لڑکی سے شادی کا خواہشمند جعفر اس کی خالہ شریفاں، بھابھی طاہرہ اور ایک جرگوئ ارسلان شامل ہیں،

فوری اور موثر رسپانس پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول اور رتہ امرال پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ونی (بدل) جیسا قبیح فعل خلاف قانون ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،

دوسری جانب آر اے بازار پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اس کا شوہر عرفان اس پر تشدد کرتا ہے، مقید رکھتا ہے اور زبردستی نشہ بھی کرواتا ہے۔ خواتین پر تشدد، زیادتی یا ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ بنی پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کرکے 10 کلو چرس برآمد کرلی۔ ملزم ظہور کے قبضہ سے 7 کلو جبکہ واحد زمان کے قبضہ سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی، مقدمات درج کرلیے گئے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز روزانہ 4 بجے سے 6 بجے شام تک اپنے دفاتر میں موجود ہیں اور شہریوں کی شکایات سن کر انکے مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہیں۔

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply