کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

0
31

لاہور: کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا-

باغی ٹی وی : سی ٹی او لاہور کے مطابق کالے شیشوں پر 500 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ عائد ہو گا اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 22 ہزار چالان کیے گئے ہیں-

سی ٹی او لاہور کے مطابق بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 4 ہزارثالا 213 چالان کیے گئے۔

آفیشل ڈیٹا کے مطابق کالے شیشے لگانے پر 34 ہزار 112 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، کریک ڈاؤن کےلیے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرے گی۔ یہ سسٹم ملک بھر کے تمام اضلاع کے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنسز کے قومی ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بیس پر انحصار کرے گا۔ مختلف خلاف ورزیوں کے لیے ڈ ی میرٹ پوائنٹس کی وضاحت نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 شیڈول 11میں کی گئی ہے۔

اس قانون کے مطابق جب ڈ ی میرٹ پوائنٹس دو سال کے اندر20 سے تجاوز کر جائیں گے تومتعلقہ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سابقہ چالانوں کا ریکارڈ قومی شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔

یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شروع کردہ ‘#NoMore’ مہم کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ڈ ی میرٹ پوائنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں نمایا ں کمی لائی جا سکے۔

بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ: ان کا جرات مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Leave a reply