بھارت میں جوڑے کے ہاں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش

0
34

نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں 54 سال بعد بچہ پیدا ہونے پر خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

باغی ٹی وی : "انڈیا ٹو ڈے” کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں معمر میاں بیوی کے ہاں اُن کی شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی ہریانہ بارڈر کے قریبی علاقے کے رہائشی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش آئی وی ایف ٹیسٹ ٹیوب بے بی سنٹر میں ہوئی جو الوار میں واحد رجسٹرڈ آئی وی ایف سنٹر ہے۔

بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو…

خبر رساں اداروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن تقریباً ساڑھے تین کلو بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اولاد کی خوشی پانے والی خاتون کی عمر 75 برس اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دونوں میاں بیوی کو خوب مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

آئی وی ایف ماہر ڈاکٹر پنکج گپتا نے کہا کہ تقریبا ڈیڑھ سال پہلے، گوپی چند نے اپنے رشتہ دار کے ذریعے مرکز سے رابطہ کیا تھا چندراوتی اور گوپی سنگھ راجستھان کے جھنجھنو کے قریب ہریانہ کی سرحد کے قریب ایک گاؤں میں رہتے ہیں یہ جوڑا علاج کے لیے متعدد میٹروپولیٹن شہروں میں بھی گیا تھا۔

ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر لیا

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ چندراوتی نو ماہ قبل آئی وی ایف کے ذریعے تیسری کوشش میں حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ جہاں خوشی تھی، وہیں ماں کی بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے خوف کا عنصر بھی تھا۔ لیکن آخر کار، پیر کو، اس نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا-

بھارت میں حال ہی میں پارلیمنٹ کی طرف سے ایک قانون منظور کیا گیا جو جون 2022 سے نافذ العمل ہوا ہے اس کے مطابق کوئی آئی وی ایف بانجھ پن سنٹر 50 سال سے زیادہ عمر کی خواتین اور مردوں کو علاج فراہم نہیں کر سکے گالیکن یہ جوڑا خوش قسمت تھا کیونکہ قانون کے نافذ ہونے سے پہلے ہی عورت حاملہ ہو گئی تھی۔

زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک، 11 نابینا اور 30 سے زائد کی حالت غیر

Leave a reply