بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے،بھارتی صحافی

0
47

بھارتی مسلم صحافی رعنا ایوب کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بھارتی مسلم صھافی رعنا ایوب نے کہا کہ بھارت میں 250 ملین مسلم آبادی ہے، مسلم خواتین کو سرعام بے عزت کیا جا رہا ہے، حجابی بیٹیوں کی تذلیل اور اُن کو ڈرایا جا رہا ہے۔

حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا


رعنا ایوب نے کہا کہ مسلم بچوں کو جھوٹے الزامات میں اٹھایا اور گرفتار کیا جارہا ہے، اس ظلم کے خلاف بہت کم لوگ ہیں جو ہمت کر کے اپنی آوازیں بلند کر رہے ہیں۔

یاد رہے بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عذاب کا سامنا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی ہے۔

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر رقم ضبط کی ہے، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سےرعنا ایوب کو ماضی میں قتل اور ریپ کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں صحافی رعنا ایوب نے ’گجرات فائلز‘ نامی کتاب لکھی تھی جس میں 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات کا ذمہ دا ر اس وقت کی بی جے پی حکومت کو ٹھہرایا تھا-

مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر تلک لگوانے پر مجبور کردیں گے، مودی کے حامیوں کی دھمکی

واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر ہے، مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کی جارہی ہے، اس بار انتہا پسند ہندووں نے لڑکیوں کے حجاب کو نشانہ بنایا ہے کرناٹک کے تمام اسکولوں میں باحجاب اوربرقع پہننے والی طالبات کوکلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ریاست میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخل ہونے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مسلم خواتین اساتذہ کو بھی اسکول میں داخل ہونے سے پہلے گیٹ پر ہی برقع اتارنے پر مجبور کیا جاتا ہے-

کرناٹک:حجاب کے ساتھ امتحان میں بیٹھنے پر پابندی،طالبات کا احتجاجاً بائیکاٹ

کرناٹک کے ضلع شیوا موگا کے سرکاری اسکول میں انتظامیہ نے امتحانات میں بیٹھنے کے لئے طالبات سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کیا اسکول کی 13 طالبات نے حجاب اتارنے کے بجائے احتجاجاً امتحانات کا بائیکاٹ کردیا جبکہ اترپردیش مین بھی مسلم طالبان کو ہراساں کیا جا رہاہے-

بھارتی ریاست اترپردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رگویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمانوں کو ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردوں گا بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے اس متعصب اقدام کے جواز میں روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ اسی طرح کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی خاتون صحافی کو بی جے پی کارندوں کیجانب سے قتل اور ریپ کی دھمکیاں

Leave a reply