fbpx

بھارت نے پاکستان کے ایک اور کبوتر کو جاسوس قرار دیا

بھارت نے پاکستان سے جانے والا ایک اور کبوتر پکڑ لیا جسے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے جاسوس قرار دیا –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعوی کیا ہے اس متعلق بھارتی پولیس نےمقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔

بھارت نے دعوی کیا ہے کہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کے کندھے پر بیٹھ گیا۔

رپورٹس کے مطابق کبوتر کا معائنہ کیا تو اس کی ٹانگ پر کاغذ بندھا ہوا تھا، کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہے۔

پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا ہے، جبکہ موٹر ورکشاپ کے مالک نے کبوتر لاپتہ ہونےکی تصدیق بھی کی ہے۔

کبوتر کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ ہم اس لئے باندھتے ہیں تا کہ کبوتر اگر کہیں چلا جائے تو اسے کانٹیکٹ کر کے واپس کر دیا جائے

رپورٹس کے مطابق انڈیا میں بیمار پڑ جانے کی وجہ سے کبوت کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو اسے چیک اپ کیا گیا اسکین کیا گیا تو اسے کچھ نہیں ملا-

تاہم ماہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ کیونکہ اس طرح کا کوئی قانون نہیں ہے کہ کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اب وہ کبوتر واپس بھارتی پولیس کے پاس موجود ہے اور خبریں ہیں کہ اس کو اُڑا دیا جائے گا کیونکہ بھارت میں کبوتر پر کاروائی کرنے کے لئے کوئی قانون موجود نہیں ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.