ایشیا کپ :بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ،کوچ راہول ڈریوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہو گئے۔راہول ڈریوڈ کی ایشیا کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہوگئی ہے کیونکہ رپورٹس کے ساتھ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ کوچ ٹیم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا سفر نہیں کر سکتے-
Breaking news: India head coach Rahul Dravid tests Covid positive, reports suggest doubtful for Asia Cup 2022https://t.co/PX1H38fC1L pic.twitter.com/dvIeq6W1t8
— Sports Tak (@sports_tak) August 23, 2022
سابق ہندوستانی بیٹنگ لیجنڈ کو 2021 میں ہندوستان کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا ابھی حال ہی میں انہیں ہندوستان کے دورہ زمبابوے سے پہلے آرام دیا گیا تھا، جس کی قیادت وی وی ایس لکشمن کررہے تھے ان تازہ ترین رپورٹوں کے ساتھ،اگر ڈریوڈکوویڈ کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو جاتے ہیں تو خیال کیا جا رہا ہے کہ لکشمن ہی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے کا امکان ہو سکتا ہے-
ایشیا کپ: شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی اسکواڈ کا حصہ
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا.پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا دوسری جانب پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی انجری کےباعث ایشیا کپ سےباہر ہیں پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیاہے ان کی جگہ فاسٹ باولر محمد حسنین کھیلیں گے-
پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی ہےقومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔محمد حسنین یوکے سے متحدہ عرب امارات پہنچیں گے پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی-