مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،4 کشمیری نوجوان شہید

0
48

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،4 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

باغی ٹی وی : کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی فوجیوں نے پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں کا محاصرہ کرلیاقابض فورسزنے گھروں میں گھس کرلڑکوں اورمردوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اورانہیں ہراساں کیا۔

پشاور دھماکے کے سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

قابض بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے بھارتی فورسزنے لوگوں کے گھروں سے باہرنکلنے پرپابندی عائد کردی ان علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

میانوالی کے بعد کراچی،22 دن کی بچی کا گلا کاٹ دیا گیا، بلقیس ایدھی نے اپیل کر دی

Leave a reply