بھارتی انتہا پسندی میں پاگل ہو گئے،ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

0
23

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے پہلے میچ روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے بھارتیوں کو کرکٹ ٹیم کی شکست برداشت نہیں ہورہی تاہم اب تکبر اور جھوٹے احساس برتری میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلیں۔

باغی ٹی وی : ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان کے خلاف شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی انہیں ‘غدار’ قرار دیا۔ بعد ازاں بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں تھیں –

محمدشامی کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو کوہلی نے جواب دیتے ہوئے کہا "میرے لیے کسی کے مذہب کی وجہ سے اس پر حملہ کرنا سب سے شرمناک چیز ہے جو انسان کرسکتا ہے. اپنی رائے کو آواز دینا سب کا حق ہے.لیکن ذاتی طور پر میں نے کبھی کسی سے مذہبی بنیاد پر امتیاز کرنے کا سوچا بھی نہیں. یہ ہر انسان کےلئے انتہائی مقدس اور ذاتی چیز ہے اور اُسے وہیں رہنا چاہیئے لوگ اپنا غصہ نکالتے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ نہیں ہے کہ ہم افرادی طور پر کیا کرتے ہیں اور میدان میں کتنی کوشش کرتے ہیں-

تاہم کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے اور سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں دھمکی @Criccrazyygirl کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی جو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے. تاہم اس ٹوئٹ کے اسکرین شاٹس متعدد بار پوسٹ کیے گئے.


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی وامیکا کوہلی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر و سابق کپتان انضمام الحق نے بھی کوہلی کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

جب بھی کوہلی کی قیادت میں بھارت کی کارکردگی مداحوں کو مایوس کرتی ہے تو مداحوں کی جانب سے ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو قصور وار ٹھہرانا اور نفرت انگیز پیغامات دینا اب ایک عام سی بات ہوچکی ہے 2016 میں بھی کوہلی نے اس وقت کی گرل فرینڈ انوشکا کی ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا.

2020 میں انوشکا شرما نے تب خاموشی توڑی جب ایک کرکٹ لیجنڈ نے تبصرہ کیا ویرات کوہلی کی فارم اور آئی پی ایل کےلئے تیاریوں پر تنقید کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کوہلی صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دِکھائی دیئے.

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے گزشتہ سال بھی انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی زیوا کو بھی ریپ کی دھمکی دی گئی ہے-

Leave a reply