بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

0
27

کراچی: نئی دہلی سے دبئی جانے والی بھارتی ائیر لائن کی پرواز ایس جی 11 نے کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیر لائن کی پرواز بوئنگ 737 نئی دہلی سے دبئی جا رہی تھی کہ دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

ایران میں ریت کا طوفان،دفاتراور تعلیمی ادارے بند

پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی جس کےبعد بوئنگ 737 نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

مصر کو نہر سویز کی وجہ سے 7 بلین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سالانہ آمدنی

ذرائع کے مطابق طیارے میں 150 مسافرسوار تھے جنہیں جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی وہ طیارے کے اندر ہی ہیں -انجینئیرز اور ائیر کرافٹرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں طیارے میں فیول لیکیج کے باعث فنی خرابی پیدا ہوئی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اسی طیارے کی خرابی دور کر کے روانہ کیا جائے گا یا کسی دوسرے طیارے کے ذریعے مسافروں کو دبئی پہنچایا جائے گا- ترجمان کا کہنا ہے کہ دوسرا طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو لے کر دبئی جائے گا

اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے سات افراد ہلاک ،متعدد زخمی

واضح رہے کہ دوجولائی کو دہلی سے جبل پور جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے کی بھی ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی، اس طیارے کے کیبن میں دھواں نظرآنے کے بعد لینڈنگ کروائی گئی تھی، اسپائس جیٹ کے ترجمان کے مطابق جب طیارہ ٹیک آف کے بعد 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ کے کیبن میں دھواں دیکھا گیااس کے بعد طیارے کو واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا

Leave a reply