بھابھی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دیور کو سزائے موت

0
32
court

بھابھی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دیور کو سزائے موت سنا دی گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے جرم ثابت ہونے پر عبدالقیوم کو موت کی سزا کا حکم سنایا ،پنجاب کے شہر ملتان کی عدالت نے عبدالقیوم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی سنایا, پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سیتل ماڑی میں رواں سال دو اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا,عبدالقیوم نے اپنے سگے بھائی بشیر احمد کی اہلیہ نسیم بی بی کو گھریلو تنازعے پر قتل کیا تھا,مدعی مقدمہ کیجانب سے ایڈوکیٹ محمد جاوید اسلم انصاری نے دلائل پیش کئے

دوسری جانب تھانہ گلگشت کے علاقے سے نوجوان کو لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے اغواء کرنے کا معاملہ, عدالت انسداد دہشت گردی نے مقدمہ میں گرفتار ملزم شمعون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا,ملزم شمعون کیخلاف مغوی غضنفر عباس کی بازیابی کے لیے 20 لاکھ روپے کا تاوان کا مقدمہ درج کیا گیا تھا

11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

Leave a reply