بھکر: دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب کی کارروائی۔خطرناک ڈکیٹ گرفتار

بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب کی کارروائی۔خطرناک ڈکیٹ گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت بھی برآمد
تفصیلات کے مطابق انچارج دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب سب انسپکٹر شوکت محمود نے اپنی ٹیم رئیس خان ، جمشید خان ، راحیل ستار اور جمشید چھینہ کے ہمراہ دوران گشت ایک خطرناک ڈکیٹ زاہد حمید ولد ولی محمد سکنہ رحیم یار خان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 جو کہ مقدمہ نمبر 237/23 تھانہ بہل میں مطلوب تھا برآمد کرلیا۔ مذکورہ ڈکیٹ کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور معہ کارتوس بھی برآمد ہوا۔ مذکورہ ڈکیٹ اپنے مفرور ساتھیوں کے ہمراہ کافی عرصہ سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کر رہا تھا۔ مذکورہ ڈکیٹ اور چوری شدہ موٹر سائیکل کو تھانہ بہل کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ملک اختر جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع بھکر خالد محمود رانجھا نے انچارج دریائی چیک پوسٹ شوکت محمود Si اور پوری ٹیم کو اس زبردست کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔

Leave a reply