بھکر: پٹرولنگ پولیس نے مردہ جانوروں کاگوشت پکڑ لیا،ملزم گرفتار
بھکر باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)پٹرولنگ پولیس نے مردہ جانوروں کاگوشت پکڑ لیا،ملزم گرفتار
بھکر کے نواحی علاقہ بہل میں پٹرولنگ پولیس بہل کی زبردست کارروائی مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت لے کر جانے والے ملزم تنویر ولد پیر بخش سکنہ بھکر کو گرفتارکرلیا
ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ریجن ملک آخر جوئیہ صاحب ،ڈی ایس پی خالد رانجھا صاحب کی ہدایات کے مطابق انچارج پوسٹ سب انسپکٹر شوکت محمود کی زیر نگرانی ASI محمد امجد نے اپنی ٹیم الطاف حسین ،جاوید اقبال اور گلزار احمد کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر ولد پیر بخش سکنہ بھکر جو کہ ڈالہ نمبری FDS/1540 پر مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت ضلع لیہ کی حدود سے بھکر لے کر جا ریا تھا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بہل میں مقدمہ درج کرا دیا۔ افسران بالا اور اہلِ علاقہ نے اس بہترین کارروائی پر پٹرولنگ پولیس بہل کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے