بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل

بھارتی صوبہ بہار کے ضلع نالندہ کے ایک مندر میں بزرگ سادھو کومار مار کر قتل کردیا گیا۔ 70 سالہ سادھو امیش داس کو کل رات دیر گئے بے رحمی سے مار مار کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے قاتل رجنیش عرف چھوٹو کو پکڑ کر خوب پٹائی کی، بعدازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ امیش داس گزشتہ ڈیڑھ برس سے اس مندر میں پوجا پاٹھ کررہے تھے۔
بھارتی صوبہ بہار میں نامعلوم افراد نے ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا
یاد رہے کہ امیش داس سے پہلے رام پریت شرن اس مندر میں پجاری تھے۔ دو تین دن پہلے رجنیش نے رام پریت شرن کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جس میں پجاری امیش داس نے بیچ بچاو کروایا تھا۔رجنیش اس بات سے ناراض تھا۔ اسی ناراضگی میں رجنیش نے سادھو کو پیٹ پیٹ کر بے رحمی سے قتل کردیا۔
پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے گدے کو برآمد کر لیا ہے۔ قاتل کی صرف چار دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہار شریف صدر اسپتال بھیج دی گیا ہے۔