بھارت میں برڈ فلو نے تباہی مچادی، مزید ریاستیں لپیٹ میں‌آنے لگیں

بھارت میں برڈ فلو پھیل نے تباہی مچادی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں پرندے ہلاک ہوگئے، ہزاروں مرغیاں بھی تلف کردی گئیں۔

راجھستان اور مدھیہ پردیش سمیت چھ ریاستوں میں دو قسم کے برڈ فلو سے ہزاروں مرغیاں، بطخیں، کوے اور دیگر پرندے ہلاک ہو چکے ہیں، وبا کے پھیلنے کے بعد حکام نے چڑیا گھروں سمیت کئی جگہوں پر اسپرے کئے۔

بھارتی ریاستیں ایک دوسرے پر برڈ فلو پھیلانے کا الزام لگا رہی ہیں، انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لیے مرنے والے پرندوں کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں
ماچل پردیش کی جنگلی حیات کے سربراہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے پونگ جھیل کے مقام پر 2 ہزار 400 سے زیادہ نقل مکانی کرنے والے پرندے مرے ہوئے ملے تھے، جبکہ پیر کے روز مرنے والے پرندوں کی تعداد 600 سے زیادہ تھی۔
انڈین حکام کے مطابق پرندوں کے نمونے جانوروں کی بیماریوں سے متعلقہ ادارے کو بھیجنے پر معلوم ہوا ہے کہ ان میں ایچ فائیو این ون وائرس کے جراثیم موجود تھے۔
مرنے والے پرندوں میں سے اکثریت وسطی ایشیائی پرندوں کی تھی جن کی پرواز دنیا بھر کے پرندوں کے مقابلے میں سب سے اونچی تصور کی جاتی ہے۔
یہ پرندے سردیوں کے موسم میں ہزاروں کی تعداد میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب نقل مکانی کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.