بھارت، ہیرے کا کاروبار بھی مندی کا شکار

0
32

بھارتی معاشی بحران کا اثر ہیرے کی منڈی تک پہنچ گیا ہے۔ پچھلے چند ماہ میں ہی گجرات کی ہیروں کی 40فیکٹریوں میں کام ٹھپ ہو گیا ہے۔ جبکہ 60ہزار ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں۔
بھارتی معیشت کا برا حال، جی ڈی پی کی شرح 6 سالوں میں سب سے کم!
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے سورت کو ہیرا کاروبار کا سب سے بڑا مرکز مانا جاتا ہے۔ کاروباری حضرات کے مطابق نومبر 2016 کے بعد سے ہی حالات کافی مشکل ہو گئے تھے۔

ہیرا کاروبار میں اس بحران کی ایک بڑی وجہ پوری دنیا میں ہندوستانی ہیرے کی طلب میں کمی بھی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ہیروں کی چین میں طلب 20 فیصد کم ہوئی ہے۔ جب کہ خلیج ممالک، یورپ اور امریکہ میں بھی طلب میں واضح کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ہیرا کاروبار میں 15.11 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جولائی میں کَٹ پالش ہیرے کی برآمد 18.15 فیصد کم ہو گئی ہے۔

رواں جولائی میں صرف 18633.10 کروڑ روپے کے ہیرا برآمد ہوا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے 11 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ ہیرے کے کاروبار سے صرف گجرات میں ہی 20 لاکھ لوگ منسلک ہیں، جس میں سے تقریباً 8 لاکھ لوگ ہیرے کی کٹنگ اور پالیشنگ کے کام میں لگے ہیں۔ معاشی بحران کے برے دور سے گزر رہی کئی کمپنیاں ا?ج کل صرف ایک شفٹ میں کام کرا رہی ہیں۔دریں اثناءہیرے کی قیمت میں بھی 6 سے 10 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

Leave a reply