بھارت، ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ گیا، سوار 13 افراد کی تلاش جاری

0
33

بھارتی ریاست آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کیلئے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ ہونے والے طیارے آئی اے این ایف 32 کا ملبہ مل گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے جو سرچنگ ٹیم میں شامل تھا، نے ہندوستانی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ دیکھا ہے. طیارہ میں سوار لوگوں کی فی الحال تلاش کی جارہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے میں‌ 13 افراد سوار تھے.
اس طیارہ کا گراونڈ اسٹاف سے آخری مرتبہ تقریبا ایک بجے رابطہ ہوا تھا ۔ طیارہ نے جورہاٹ سے دوپہر 12:25 بجے اڑان بھری تھی ۔ ہندوستانی فضائیہ نے اے این 32 طیارہ کا ملبہ ڈھونڈنے کیلئے ایک سکھوئی 30 جنگی طیارہ اور سی 130 اسپیشل آپس طیاروں کو بھیجا تھا۔

قبل‌ازیں ہندوستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ میری طیارہ لاپتہ ہونے کے بعد بھارتی فضائیہ کے وائس چیف ائیر مارشل راکیش سنگھ بھدوریا سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھے طیارہ کی تلاش کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ہے ۔ ہندوستانی طیارہ کی تباہی کے بعد اس میں‌سوار لوگوں‌کے اہل خانہ میں‌سخت تشویش پائی جاتی ہے.

Leave a reply