سرحدوں‌ پر پاکستان کے مقابلہ کیلئے بھارت کا وار گروپس بنانے کا اعلان، ہر گروپ میں 5 ہزار اہلکار ہوں‌ گے

0
28

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج پاک بھارت سرحد پر جلد نئے انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپس یعنی وار گروپس قائم کرے گی جن کا مقصد جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی صلاحیت کومزید مضبوط کرنا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ عمل اکتوبرتک مکمل ہوجائے گا جبکہ پاکستان کے بعد چین کی سرحد پربھی وارگروپس بنائے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں‌ کہا ہے کہ ایک بریگیڈ میں تین چاریونٹ ہوتی ہیں‌ اور ہریونٹ میں تقریباً 800 اہلکار ہوتے ہیں۔ ہرآئی بی جی یعنی وار گروپ میں پانچ ہزار اہلکار شامل ہوں گے، جسےمیجرجنرل رینک کا افسر لیڈ کرے گا۔

بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ مغربی کمانڈ میں انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپ کی صلاحیت جانچنے کے لئےایک ٹریننگ بھی کی گئی تھی، جس کے متعلق اعلیٰ افسران کا فیڈ بیک مثبت رہا اورجلد ہی دوسے تین آئی بی جی یعنی وار گروپس کی تعمیرکی جائے گی۔

واضح‌ رہے کہ ہندوستانی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے ہندوستانی فوج کی جدید کاری کی باتیں کی جارہی ہیں.

Leave a reply