بھارت، کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے دریائے گوداوری میں کشتی الٹنے سے 11افراد ہلاک ہو گئے۔ 5لاشوں کو نکال لیا گیا جن میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔
مقبوضہ کشمیر، پہلگام میں ریفٹنگ کشتی الٹنے سے 2 جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے
بھارتی میڈیا نے وزیر داخلہ ایم سچتراکے حوالے سے بتایا کہ کشتی میں سوار 61 افراد میں سے27 سیاحوں کو بچالیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کشتی میں 50 سیاح اور عملے کے11ارکان سوار تھے۔ ذرائع نے اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 1964 میں دریائے گوداوری کے اسی علاقہ میں ایک ایسے ہی واقعہ میں 60افراد مارے گئے تھے جبکہ 2009ءمیں بھی ایسے سانحہ میں 8افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

Comments are closed.