بھارت کشمیر میں کیا چال چل رہا ، وزیر خارجہ نے اظہار کردیا

0
30

بھارت کشمیر میں کیا چال چل رہا ، وزیر خارجہ نے اظہار کردیا

باغی ٹی وی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سےتعلقات مزیدبہترکرنےکیلئےیادداشت پر دستخط کیےہیں،پاکستان نےمقبوضہ کشمیرکےحوالےسےاپناموقف پیش کیا،بھارت میں کوروناکی صورتحال سنگین ہوگئی ہے،محبوبہ مفتی کہہ رہی ہےکہ اس صورتحال میں کشمیری قیادت کوجیلوں میں رکھاہواہے،بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہاہے،پاکستان کی خواہش رہی ہےکہ امہ میں یکجہتی ہو،

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں نمازیوں پرظلم ہواہے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں، پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور ایک دوسرے پر اعتماد پر مبنی ہیں۔سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی پاکستان رابطہ کونسل دونوں ملکوں کو اعلیٰ سطح پر زیادہ قریب کرے گی، سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب انتہا پسندی کے خاتمے اور اعتدال کے ابلاغ کے پابند ہیں، کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ اسلام کو انتہا پسندمذہب کے طور پر پیش کرے

Leave a reply