کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے۔
باغی ٹی وی : نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونگے، چیمپئنز ٹرافی کا ایشو آئی سی سی کے ایجنڈے میں تھا، چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی پوری کوشش ہے، قومی ٹیم کے لیےہیڈ کوچ کی تلاش جاری ہے، ایک ہفتے تک فیصلہ متوقع ہے،پی سی بی میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی، اگلے چار ماہ میں نو ہزار ڈومیسٹک میچز کرانے کا ہدف ہے،سلیکشن کمیٹی ہی کپتان کا فیصلہ کرے گی، میری مرضی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں آئے گا،قومی سلیکشن کمیٹی میں چند تبدیلیاں کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شین واٹسن سے معاملات پر بات چیت جاری تھی،تاہم بات چیت قبل از وقت باہر آنے سے مسائل پیدا ہوئے۔
پی ایس ایل 9 فائنل: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جادو کا چراغ نہیں، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آئی سی سی میٹنگ کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے جے شاہ سے ملاقات اچھی رہی، امید ہے کہ ان کی جانب سے مثبت رویہ اپنایا جائے گا، لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی پر کھیل کی ترقی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس ضمن میں چار سے پانچ پچز بن رہی ہیں، ایک پچ آسٹریلیا اور ایک پچ انگلینڈ سے مٹی منگوا کر بنوا رہے ہیں،معیاری وکٹیں بنانے کے لیے افرادی قوت کی کمی کا سامنا درپیش ہے،اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے افرادی قوت کو لائیں گے،چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری تیاری ہے،پر امید ہیں کہ امید ہےٹرافی پاکستان میں ہوگی،کرکٹ کے مراکز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں امید ہے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے وینیوز تیار ہو جائیں گے، پاکستان کی بہتری کے لیے ہرممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔