بھارت میں‌ 32 سال تک فوج میں‌ ملازمت کرنے والے مسلم شخص اور خاندان کو غیر ملکی قرار دے دیا گیا

0
118

بھارت میں‌ 32 سال سے زائد عرصہ تک ہندوستانی فوج میں ملازمت کرنے والے مسلم شخص اور اس کے خاندان کو غیر ملکی قرار دے کر حراست میں‌ لے لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ثناء اللہ نامی شہری جسے غیر ملکی قرار دیا گیا ہے، وہ بھارتی فوج میں کیپٹین کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے۔ مذکورہ شہری فوج میں ملازمت کے دوران مقبوضہ کشمیراو رشمال مشرقی ریاستوں میں مختلف کاروائیوں اور آپریشن میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے رضاکارانہ سبکدوشی کے بعد ایس آئی بارڈر پولیس کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ثناءاللہ نے بتیس سال تک فوج میں ملازمت کی لیکن اب انہیں، ان کی اہلیہ اور تین بچوں کو گرفتار کر کے حراستی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ یا د رہے کہ ثناءاللہ اور ان کے خاندان سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان کا نام این آئی آر سی میں موجود نہیں تھا۔ بھارت میں آسام واحد ریاست ہے جہاں سٹیزن شپ رجسٹر کا انتظام ہے جس کا نام اس میں نہیں ہوتا اسے بھارتی شہری تسلیم نہیں کیا جاتا۔ یہ قانون بھارت میں نافذ شہریت قانون سے الگ ہے۔

Leave a reply