بھارت میں آنے والے 4سالوں میں 37فیصد ملازمتیں کم ہوں گی، رپورٹ

0
77

نریندر مودی کی وزارت عظمیٰ کی دوسری مدت جاری ہے لیکن بے روزگاری کم کرنے کے محاذ پر مودی حکومت اب تک بری ناکام رہی ہے۔
تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اگلے 4 سالوں میں ملک میں ملازمتوں پر بحران بڑھ سکتا ہے اور اس میں 37 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں نئی ملازمتیں کم ہوں گی۔ اکنامک ٹائمز نے ایک خبر شائع کی ہے جس کے مطابق ای کامرس، بینکنگ، فائنانشیل سروس، انشورنس اور بی پی اوآئی ٹی سیکٹر کی ملازمتوں میں سال 23-2019 کے دوران 37 فیصد کی کمی آسکتی ہے

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارکیٹنگ، ایڈورٹائزنگ، زراعت، ایگرو کیمیکل، ٹیلی کمیونی کیشنز، بی پی او،آئی ٹی، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر اور فارماسیوٹیکل جیسے اہم شعبوں میں بھی ملازمتوں کی کمی ہو سکتی ہے۔ ایگریکلچر اور ایگروکیمیکل سیکٹر میں سب سے زیادہ ملازمتوں کا بحران پیدا ہونے کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سیکٹر میں آئندہ سالوں میں 70 فیصد تک ملازمتوں میںکمی آ سکتی ہے۔
کنسٹرکشن اور رئیل اسٹیQٹ سیکٹر میں 44 فیصد ملازمتوں کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آٹو موبائل اور الائیڈ انڈسٹریز میں سب سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع مل سکتے ہیں۔

Leave a reply