بھارت، بی ایس پی اور سماج وادی پارٹی کا اتحاد ختم، لوک سبھا الیکشن میں دھوکہ کیا گیا، مایا وتی کا الزام

0
80

بھارت میں‌ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے سماجوادی پارٹی کے ساتھ آج اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے لوگوں نے اندرونی طور پر دھوکہ کیا ہے اس لئے بی ایس پی اتر پردیش میں آئندہ ضمنی اسمبلی انتخابات اکیلے لڑے گی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہوجن سماجوادی پارٹی کی لیڈر مایاوتی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے بنیادی ووٹ بھی مکمل مضبوطی کے ساتھ برقرار نہیں رہ سکے ہیں اور اندرونی طور پر سازش کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے یادو اکثریتی سیٹوں پر بھی سماجوادی پارٹی کے مضبوط امیدوار ہار گئے۔ قنوج میں ڈمپل یادو، بدایوں میں دھرمیندر یادو اور فیروز آباد میں مسٹر رام گوپال یادو کے بیٹے كو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

مایاوتی نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے بہوجن سماج پارٹی کو ووٹ نہیں‌ دیے گئے. سماجوادی پارٹی کے لیڈر اگر اپنا ووٹ بنک بہوجن سماج پارٹی کے حق میں کرنا چاہیں‌تو اس کیلئے زمینی صورتحال یہ ہے کہ انہیں‌بہت کام کرنا پڑے گا لہٰذا بہوجن سماج پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اتر پردیش کے آئندہ ضمنی اسمبلی انتخابات میں اکیلے اترے گی ۔ یاد رہے کہ بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے حالیہ لوک سبھا الیکشن میں‌ مل کر حصہ لیا تھا.

Leave a reply