بھارت میں کانگریس کارکنان کے مظاہرے، راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ

0
35

بھارت میں‌ کانگریس کے کارکنان نے صدر راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں‌ میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کارکنان کی جانب سے دہلی، بنگلور اور دوسرے مختلف شہروں‌ کی جانب سے کئے گئے. مظاہرہ کرنے والے کارکنان کا کہنا تھاکہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور کارکنان کے حق میں راہل گاندھی کی قیادت ضروری ہے لہٰذا انھیں استعفیٰ واپس لینا چاہیے۔ مظاہرے میں حصہ لینے سے قبل نئی دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اور دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشت نے کہا کہ کارکنان مظاہر ہ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ راہل گاندھی کے استعفیٰ کی پیشکش کے بعد سے پورے ملک کے کارکنان میں مایوسی کا ماحول ہے۔

کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں‌بھی کانگریس کے کارکنان نے مظاہرہ کر کے راہل گاندھی سے استعفیٰ‌واپس لینے کا مطالبہ کیا. مظاہرین نے ہاتھوں میں‌پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر راہ گاندھی سے استعفیٰ‌ لینے کے مطالبات درج تھے.

یاد رہے کہ الیکشن میں‌ مودی کی پارٹی بی جے پی سے شکست کے بعد راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے کانگریس کی پالیسی ساز یونٹ کانگریس مجلس عاملہ میں استعفیٰ کی پیشکش کی تھی تاہم مجلس عاملہ کے اراکین نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا تھا لیکن راہل گاندھی استعفیٰ دینے پر بضد ہیں اور انہوں نے پارٹی کے مرکزی ذمہ داران سے کہا ہے کہ وہ گاندھی خاندان کے علاوہ پارٹی صدر ڈھونڈ لیں. اس سلسلہ میں انہیں‌ منانے کی کوششیں‌تاحال ناکام رہی ہیں.

Leave a reply