بھارت میں کرونا ویکسین کیا لگیں کہ گلے پڑ گئیں

0
26

بھارت میں کرونا ویکسین کیا لگیں کہ گلے پڑ گئیں

باغی ٹی وی رپورٹ : تجربات کا ڈیٹا ظاہر کئے بغیر کورونا ویکسین لگانا بھارت کے گلے پڑ گیا۔بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ویکسین کی خوارک لینے والوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ پانچ سو سے زائد میں بپیچیدگیاں اور سائیڈ ایفکیٹ پائے گئے ہیں.

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا وائرس ویکسین سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی تصدیق کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کی گئی کورونا ویکسین کے عوام پر پیچیدہ ری ایکشن سامنے آئے، جس میں چہرے کی سوزش، دل کی دھڑکن میں تیزی، جلدپر سرخ نشان اور غنودگی جیسے مسائل شامل ہیں۔

بھارت حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی گائیڈلائنز کے تحت کمزور قوت مدافعت، خون کی بیماری، بخار یا الرجی کے شکار افراد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے سے قبل ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔

ھارت میں ویکسین کی پہلی خوراک دینے کے لیے 2 لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر اور سینیٹری ورکرز کو دی گئیں تھیں۔

دریں اثنا ہفتے کے روز ملک بھر میں 3 ہزار 352 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک تقریباً 2 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت میں ایڈیشنل سیکریٹری منوہر اگنانی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پہلے روز کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔

Leave a reply