بھارت میں پھنسے غیر ملکیوں کےلیے نئی پریشانی شروع ہو گئی

0
30

بھارت میں پھنسے غیر ملکیوں کےلیے نئی پریشانی شروع ہو گئی

باغی ٹی وی :بھارت میں کرونا کی وبا نے اودھم مچا رکھی ہے ، بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی اور دیگر سیاح اس حوالے کافی پریشان ہیں . اب ہوا یوں‌ ہے کہ بھارت میں موجود آسٹریلیا نے اپنے شہریوں پر بھارت سے واپس وطن آنے پر پابندی لگا دی ہے. آسٹریلوی شہریوں کی کرونا وبا سے شدید متاثرہ ملک بھارت سے واپسی پر پابندی لگائے جانے کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر نے اپنے وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارت میں پھنسے کھلاڑی اس حوالے سے کریں تو کیا کریں . آسٹریلوی کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر عائد پابندی کے فیصلے پر آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے ہی وطن کے دروازے بند ہونے پر مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ اگر ہماری حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کا خیال رکھتی تو وہ ہمیں گھر واپس آنے دیتی، اس سے بہت بدنامی ہوگی اور وزیر اعظم آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہوں گے۔

سابق کرکٹر اپنے وزیر اعظم کے رویے پر پھٹ پڑے، انھوں نے لکھا آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی، کیا آپ نے ملک میں قرنطینہ نظام کا مسئلہ حل کر لیا ہے، اس سے متعلق کیا جواب دیں‌ گے آپ ؟ ہم کون سے اپنی مرضی سے گئے تھے اجازت لے کر گئے تھے .

Leave a reply