بھارت سے تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں کو میر پور خاص سے گرفتار کرلیا، ملزمان نے واسع جلیل اور انیس ایڈووکیٹ سے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن گروپ کے گرفتار دہشت گردوں نے انکشافات کئے اور کچھ ایم کیوایم لیڈرزکےنام بھی بتائےتھے.

سی ٹی ڈی میرپور خاص نےاس تناظر میں اہم کارروائی کی ہے، جہاں رات گئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا، جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت دیگر اسلحہ شامل ہیں۔

عمرشاہد نے بتایا کہ ملزمان کےمطابق بانی ایم کیو ایم کی پالیسی تھی کارکنوں کوانڈیابھیجناہے، گرفتارملزمان بھی انڈیا سےتربیت حاصل کرچکے ہیں.

جبکہ گرفتارافراد نے واسع جلیل ودیگر سے رابطے کا انکشاف کیا اور 2ایم کیو ایم کے بڑے لیڈر تھے، جو انڈیا لڑکے بھیجنے کی ذمہ داری رکھتے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کی اےپی ایم ایس او،اندرون سندھ کےلڑکوں کوانڈیابھیجنےکی منصوبہ بندی تھی، کچھ لڑکوں نے انڈیا کے مختلف شہروں میں جانےاوروہاں ٹریننگ لینےکااعتراف کیا.

ملزمان کامقصدبارڈرسےاسلحہ اوردیگرسامان منتقل کرناتھا ، ملزموں کوعسکری تربیت کےساتھ اونٹ چلانے کی بھی تربیت دی گئی۔

پریس کانفرنس میں واسع جلیل پردہشت گردی کےالزامات پرمشتمل آڈیوبھی سنائی گئی ، عمرشاہد نے کہا کہ اب تک گرفتاریوں میں 2اہم نام انیس ایڈووکیٹ اور واسع جلیل سامنےآئے.

انیس ایڈووکیٹ کوبلاکر تفتیش کی گئی، گرفتار ملزم نعیم نےتہران میں انیس ایڈووکیٹ سےملنےکاانکشاف کیا، انیس ایڈووکیٹ کودوبارہ بلایاجائےگا، ان کوملک چھوڑنےسےمنع کیاہے ، حقائق مزیدسامنےآئیں توچالان کیاجائے گا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ انیس ایڈووکیٹ سےمتعلق اہم ثبوت ملاہے، انیس ایڈووکیٹ کے پاس لڑکوں کوعسکری تربیت دینے کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا ٹاسک تھا، ان کو مزیدایک سے2 روزمیں بلایاجائے گا اور جب مناسب سمجھیں گے گرفتاربھی کرلیں گے ، یہ تفتیشی افسر کی صوابدید ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انیس ایڈووکیٹ اس وقت ملک سےباہرنہیں جاسکتے ، ان کی کچھ مشکوک بینک ٹرانزیکشنزبھی سامنےآئی ہیں، ممکن ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔

عمرشاہد کاکہنا تھا کہ ہم واسع جلیل کووطن لانےکی بھی کوشش کررہےہیں ،، وہ اس وقت امریکامیں ہے،اس حوالےسےخط وکتابت کاسلسلہ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ فی الوقت فاروق ستارکےلئےہمارےپاس مزیدسوالات نہیں اس لئےانہیں نہیں بلایا، ڈاکٹرفاروق ستار پر جوشکوک وشبہات تھے ان پرسوالات ہوئےتھے، ڈاکٹرفاروق ستارکو مزید بلانے کی ضرورت فی الحال پیش نہیں آرہی۔

Comments are closed.