بھارتی کسان فلم کی شوٹنگ پر پہنچے تو کیا بنا

0
34

بھارتی کسان فلم کی شوٹنگ پر پہنچے تو کیا بنا

باغی ٹی وی : بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ رکوادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آن پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی، واضح رہے کہ بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر ’جھانوی کپور‘ واپس جاؤ کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کی وجہ سے فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کے احتجاج کے باعث اداکارہ جھانوی کپور فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت واپس ہوٹل چلی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم ’گڈ لک جیری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

دہلی لال قلعے سے ترنگا اتر گیا سکھوں‌ نے بڑا کام کردکھایا

بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟

بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی

بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

یاد رہے کہ بھارت میں کسان کئی ہفتوں سے کسان مخالف نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور سیکڑوں کسانوں نے نئی دہلی کے مختلف راستوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

کسانوں اور مودی سرکار کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ناکام ہوچکے ہیں اور بھارتی حکومت کے ظالمانہ تشدد کے باوجود کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

Leave a reply