بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، مقدمہ درج،متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ کا شکار
بااثر مسلح افراد کی بھرے بازار میں دو سگی بہنوں کے ساتھ فحش حرکات، بوس و کنار کے علاوہ ایک کی انگلی نوچ ڈالی-
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق نواحی گاؤں بڑیلہ شریف کی رہائشی (ش) اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ سودا سلف لینے ٹانڈہ بازار گئی، تو راستہ میں جمشید چوہان اور غلام جیلانی وغیرہ سات افراد نے ان پر بے ہودہ جملے کسے،-
دونوں بہنیں واپس گھر جانے کے لیے چنگ چی میں سوار ہوئیں تو ملزمان کار اور دو موٹرسائیکلوں پر ان کا پیچھا کرتے آگئے اور اسلحے کی نوک پر چنگ چی رکشے کو زبردستی روک لیا دونوں بہنوں کو گھسیٹ کر کار میں ڈالنے کی کوشش کی اور بوس و کنار کرنے لگے، ایک کی انگلی نوچ ڈالی-
مینار پاکستان، عائشہ اکرم کا معاملہ : اداکارہ میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ ،سب…
لیکن اسی دوران سڑک پر آرمی کی گاڑی آتی دیکھ کر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے جب کہ پولیس نے لڑکیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم غلام جیلانی ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا جب کہ متاثرہ خاندان سیاسی دباؤ اورملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں تھانہ گرجاکھ کے علاقے میں 16 سالہ اوباش لڑکا 7 سالہ بچی کو مدرسے کے باتھ روم میں لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔
بچی کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے رپورٹ آنا باقی ہے ، پولیس نے بچی کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں –