اےاین ایف کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی ائیرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کی گئی
anf

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی،کچلاک اور پسنی میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی-

باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی ائیرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، طارق روڈ کراچی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار م ملزم سے 1.5 کلو آئس قبضے میں لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو گرام ہیروئن جبکہ کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.