بھارت میں کل انتخابی نتائج کے موقع پر فسادات کا الرٹ جاری

بھارت میںہندوستانی وزارت داخلہ نے ملک کی تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اورپولیس سربراہان کو کل الیکشن نتائج کے حوالہ سے الرٹ بھیجا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق کل 23 مئی کو انتخابی نتائج کا اعلان ہو گا. اس سلسلہ میں بھیجے گئے الرٹ میں ووٹوں کی گنتی والے دن مختلف ریاستوں میں فسادات برپا ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں اورمرکزکے زیراقتدارخطوں میں لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔
بھارتی الیکشن 11 اپریل سے شروع ہوئے اور 19 مئی کو ختم ہوئے تھے جبکہ کل 23 مئی کو نتائج کا اعلان ہو گا. بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ الرٹ اس لئے جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹا جاسکے. بھارتی پولیس اور اداروںکو صورتحال پر قابو پانے کیلئے انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
یاد رہے کہ الیکشن ختم ہونےکے بعد کچھ مقامات پرای وی ایم بدلنے جیسی خبریں آئی تھیں تاہم ہندوستانی الیکشن کمیشن نےاس طرح کےکسی بھی حادثہ سےانکارکیا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم فل پروف ہےاوراسٹرانگ روم میں سخت سیکورٹی ہے اسلئے یہ خبریں درست نہیں ہیں.