بھارت میں 24 گھنٹوں دوران تاریخ کے سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آگئے

0
22

بھارت میں 24 گھنٹوں دوران تاریخ کے سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آگئے

باغی ٹی وی : کورونا کی وجہ سے بھارت میں حالات تشویش ناک حد تک پہنچ گئے ہیں. تازہ اطلاعات کے مطابق بھارت میں‌ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ اڑتالیس ہرار نئے کیسز رپورٹ ہیں . جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز ہیں. یہ کیسز اب کرونا کی تاریخ کے سب سے زیادہ کیس ہیں. ان حالات میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعاون کی پیش کش کی ہے
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وبا میں بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی عوام کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں، بھارت کےعوام سے اس مشکل وقت میں اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیامیں کورونا متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، انسانیت کو بچانے کے لیے عالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ملک میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے باعث صورتحال مزید خطرناک ہوگئی ہے، ہسپتالوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں تاہم ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث عوام فٹ پاتھ پر سلنڈرز لیے نظر آرہے ہیں۔

بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 4 منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے

Leave a reply